269

شہید اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے کی تقریب

چترال ( محکم الدین ) 7دسمبر کو چترال میں اُن شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ جو 7دسمبر 2016کو چترال سے بذریعہ طیارہ اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے میں 47افراد شہید ہوئے تھے ۔ جن میں چترال کے معروف اور ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ ، ممتاز نعت خوان جنید جمشید سمیت چترال اور ملک کے دوسرے حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی مرد و خواتین اور بچے شامل تھے ۔ جمعہ کے روز شہید اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی ۔ جس میں چترال پولیس ، اور چترال لیویز کے دستوں نے شہداء کو سلامی دی ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود ، ڈی پی او فرقان بلال اور میجر مجید نے اپنے اپنے ادروں کی طرف سے یاد گار پر پھول چڑھائے ۔ اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ بعد آزان گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور میجر مجید نے شہید ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ اور دیگر شداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شید ڈپٹی کمشنر نے چترال میں اپنے انتہائی مختصر قیام کے دوران جو یاد گار چھوڑے ۔ اُن کی وجہ سے اُسے کبی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُسامہ شہید نے چترال کے نوجوان طبقے کو مقابلے کے میدان میں سپورٹ دینے کیلئے کئیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ۔ جس سے چترال کے سٹوڈنٹس فائدہ لے رہے ہیں ۔ اسی طرح اُسامہ پارک کی تعمیر بھی اُن کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ جو چترال کے لوگوں کی تفریح کیلئے انتہائی صاف ماحول مہیا کرتا ہے ۔ مقررین نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ اُسامہ کی یاد سے ثابت ہوتا ہے ۔ کہ دیانتداری ، فرض شناسی اور جدت کے حامل لوگ کبھی بھی نہیں مرتے ۔ اُن کے کام اُنہیں زندہ رکھتے ہیں ۔ بعد آزان اُسامہ کئیرئیر اکیڈمی کی طرف سے مقررین اور دیگر افراد میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔ واضح رہے کہ دو سال پہلے 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹر نیشنل کی فلائٹ پی کے 661 جہاز میں فنی خرابی کے باعث حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ جس میں معروف نعت خوان جنید جمشید ، اُسامہ احمد وڑائچ اُن کی اہلیہ اور بچی ، چترال کے معرو ف بزنس مین تکبیر خان ، معروف پیرا گلائڈر شہزادہ فرہاد عزیز اُن کی بیٹی ، تین غیر ملکی سمیت 47 افراد شہید ہو گئے ۔ اس حادچے میں گرم چشمہ کے ایک ہی خاندان کے 6افراد شہید ہوئے ۔ جن میں ایک بچی معجزانہ طور پر جہاز میں والدین کے ہمران نہیں تھی ۔ جو حادثے سے بچ گئی ۔ درین اثنا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے تاحال شہدا کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں