چترال ( محکم الدین ) 7دسمبر کو چترال میں اُن شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ جو 7دسمبر 2016کو چترال سے بذریعہ طیارہ اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے میں 47افراد شہید ہوئے تھے ۔ جن میں چترال کے معروف اور ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ ، ممتاز نعت خوان جنید جمشید سمیت چترال اور ملک کے دوسرے حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی مرد و خواتین اور بچے شامل تھے ۔ جمعہ کے روز شہید اُسامہ احمد وڑائچ پارک دنین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی ۔ جس میں چترال پولیس ، اور چترال لیویز کے دستوں نے شہداء کو سلامی دی ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود ، ڈی پی او فرقان بلال اور میجر مجید نے اپنے اپنے ادروں کی طرف سے یاد گار پر پھول چڑھائے ۔ اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ بعد آزان گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور میجر مجید نے شہید ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ اور دیگر شداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شید ڈپٹی کمشنر نے چترال میں اپنے انتہائی مختصر قیام کے دوران جو یاد گار چھوڑے ۔ اُن کی وجہ سے اُسے کبی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُسامہ شہید نے چترال کے نوجوان طبقے کو مقابلے کے میدان میں سپورٹ دینے کیلئے