چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کو اس میں اپنی بساط بھر حصہ لینا ہے جب کہ یہ بات حقیقت ہے کہ ان خصوصی بچوں میں قدرت نے صلاحیت رکھ دی ہے جن کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ ہفتے کے روز چترال میں ذہنی وجسمانی معذور بچوں کی بحالی کے ادارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معذوربچوں کے والدین اللہ کے نزدیک ذیادہ اجر کے مستحق ہیں جوکہ معذوریوں کے حامل بچوں کی پرورش کرتے ہیں جوکہ نارمل بچوں سے کہیں ذیادہ مشکل اور دقت طلب کام ہے اور ان کی تعلیم وتربیت اور بحالی کے لئے قائم اداروں میں کام بھی عبادت کے برابر ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا