262

ووٹ کا اندراج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیے۔اب تسری ایڈریس پر ووٹ کی اندراج ممکن نہیں۔عنایت الرحمن

چترال میں نشنل ووٹر ڈے منایا گیا۔ملک کے مختلف علاقوں کے طرح چترال میں بھی نشنل ووٹر ڈے بڑی اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں مقامی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے زیر اہتمام خصوصیتقریب منعقدکی گئی جس میں مقرریں نے اس دن کے اہمیت پر روشنی ڈال دیں۔اور ووٹ کی اندراج کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ووٹ کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا۔ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہی ووٹ کی طاقت میں پوشیدہ ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچترال عنایت الرحمن نے الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن 27کے تحت ووٹ کے مستقل اور موجودہ ایڈریس پر اندراج کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31دسمبر2018اس مقصد کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔کہ ووٹ کا اندراج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیے۔اب تسری ایڈریس پر ووٹ کی اندراج ممکن نہیں۔صرف سرکاری ملازمیں تسرے ایڈریس پر اپنا ووٹ درج کرسکتے ہیں۔جہاں ان کی ملازمت کیلئے سکونت ہو۔31دسمبر2018کے بعد سیکشن27کے تحت تیسری ایڈریس کے ووٹ مستقل ایڈریس پر منتقل ہو جائینگے۔انھوں نے مختلف مکتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پیغام گھرگھر پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں