230

انٹر ہاسٹلز فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے نام

انٹرہاسٹل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برائیٹ فیوچر ہاسٹل اور ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال کے درمیان ڈگری کالج گراونڈ میں کھیلا گیا.جس میں ایف سی پی ایس ہاسٹل چترال نے ایک گول کی برتری سے ٹرافی اپنے نام کیا. ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈگری کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین تھے… مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت کے  لیے ناگزیر ہیں. نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کی متوازن شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہے. آخر میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم، رنر اپ ٹیم اور انتظامیہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں