214

گلگت بلتستان کے تمام 10اضلاع کے ہوٹلوں میں ہیٹرچلانے پرپابندی عائد

گلگت۔گلگت بلتستان کےہوٹلوں میں گیس اور کیروسین آئل کے ہیٹروں کےاستعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کےمطابق پابندی کا اطلاق گلگت بلتستان کےتمام 10اضلاع کے ہوٹلوں پرہوگا،یہ فیصلہ ہنزہ میں سیاح جوڑے کی ہلاکت کےواقعےکےبعد کیاگیا۔واضح رہےکہ وزارت خارجہ کی خاتون افسرسیدہ فاطمہ اور ان کےشوہرسید شعیب حسن ہنزہ کےمقامی ہوٹل میں کےکمرےمیں گیس بھرنےسےجان کی بازی ہارگئےتھے۔مذکورہ جوڑے کی 29نومبر کو شادی ہوئی تھی اوریہ دونوں ہنی مون پرہنزہ کےہوٹل میں ٹھہرے ہوئےتھےکہ حادثے کاشکارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں