306

گلگت بلتستان میں برفباری، نظام زندگی درہم برہم

سکردو:گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ بلتستان کے دوردرازعلاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہےاوراشیائے ضروریہ کی قلت کاخدشہ پیداہوچکا ہے. استورگاہکوچ،دیامرمیں بھی شدیدبرفباری جاری ہیں۔ استور کے بالائی علاقوںمیں کئی فٹ برف پڑچکی ہے.ضلع غذر میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے گاہکوچ بالا، عیشی میں دو انچ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ پھنڈر کے بالائی قصبوں میں تین سے چار انچ تک برفباری ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں