چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فنی اور تکنیکی تعلیم ہی کے ذریعے ترقی اور غربت میں کمی ممکن ہے اور ان ہی علوم کے ذریعے دور جدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ قومی پالیسی بنانے اور اپنانے کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ جمعرات کے روز گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کالج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار عشروں کے دوران اس ادارے سے ہزاروں گریجویٹ فارع ہوکر زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ پڑہائی پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ آگے سخت مسابقت کا دور ہے جہاں بقاء کا سارا دارومدار پرفیکشن پر ہوگا اور وہی لوگ کامیاب رہیں گے اس دوڑ میں اپنے آپ کو آگے رکھنے