213

آئینی حقوق جی بی کابنیادی ایشو،ابراہیم ثنائی کابیان گمراہ کن ہے،سعدیہ دانش

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ابراہیم ثنائی کا بیان گمراہ کن,آئینی حقوق گلگت بلتستان کا بنیادی ایشو ہے۔نااہل وزیر تعلیم کا بیان گلگت بلتستان کے عوام سے غداری کے مترادف ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کو ابراہیم ثنائی کا وہ بیان بھی یاد ہے جب انہوں نے مشرف دور میں کہا تھا کہ گلگت بلتستان کا کوئی سرکاری آفیسر کسی محکمے کا سکریٹری بننے کا بھی اہل نہیں۔اس طرح کے وزرائ￿ کی سوچ قومی نہیں بلکہ ذاتی ہے جن کی آنکھوں میں بدعنوانی اور مراعات کا پردہ پڑا ہوا ہے۔وزیر تعلیم کا بیان وزیر اعلی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش ہے تاکہ انہیں محکمہ تعلیم میں منظور نظر افراد کو من پسند پوسٹوں اور جگہوں پر تعینات کرنے کی کھلی چھوٹ ملی رہے۔اس طرح کا منفی اور غیر ذمہ دارانہ بیان انتہائی افسوسناک ہے۔نواز شریف اور حفیظ الرحمٰن نے مل کر جس طرح گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا سودا کیا نواز لیگ گلگت بلتستان کے وزرائ￿ آج بھی اسی ایجنڈے کے تحت گلگت بلتستان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم جن ایشوز کی بات کر رہے ہیں وہ تمام گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے مشروط ہیں۔آئینی حقوق کی جدوجہد کو وقت کا ضیاع کہنے والوں کا انتخاب دراصل گلگت بلتستان کے عوام کے وقت کا ضیاع تھا۔گلگت بلتستان کے عوام اب سیاسی لبادے میں موجود کالی بھیڑوں کو پہچان چکے ہیں جن کی وجہ سے انہیں محرومیاں ملی ہیں اب اسطرح کے سیاسی نوسربازوں کا بوریا بستر ہمیشہ کے لئے گول ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزرائ￿ کے حالیہ بیانات اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہے۔جب وزیراعلی نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کی مخالفت کی تھی تب ان وزرائ￿ کو سانپ سونگھ گیا تھا اور یہ گلگت بلتستان کے حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے وزیر اعلی کی کرپشن کا دفاع کر کے اپنا حصہ بٹورنے میں مصروف تھے۔گلگت بلتستان کے عوام اب بہروپیوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں