ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال فرقان بلال نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی حالات اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا میڈیا کے نمائندوں کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور مختلف شعبوں میں اسپیشلائزڈ نوعیت کی تربیت کا اہتمام کرکے یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ کرائمز رپورٹنگ صحافت کے اہم اور حساس شعبوں میں سے ایک ہے ۔ اتوار کے روز چترال پریس کلب اور چترال پولیس کے مشترکہ انتظام سے منعقدہ مقامی صحافیوں کے لئے ’’کرائمز رپورٹنگ‘‘ پر تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے چترال میں میڈیا سے وابستہ افراد کی فرض شناسی اور ان کے پیشے سے دیانت دارانہ وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں امن وامان کو قائم رکھنے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال ایک منفرد جغرافیائی حیثیت کا حامل ضلع ہے جس کی 475کلومیٹر طویل سرحدیں افغانستان کے ساتھ ملا ہوئے ہیں