چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) چترال پولیس نے ڈی پی او چترال کیپٹن ( ر) فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہو تا جارہا ہے ۔ تازہ ترین کاروائی کے دوران مختلف منشات فروشوں سے مجموعی طور پر 10کلوگرام چرس ، 576گرام افیون اور 10گرام ہیروئین بر�آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سے مبارک اعظم اور فضل نبی ساکنان بروز سے سب سے زیادہ منشیات بر آمد ہوئی ہیں ۔ اور بالترتیب مبارک اعظم 3015گرام اور فضل نبی سے 2010 گرام چرس کی برآمدگی شامل ہے ۔ پیر کے روز ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال مفتاح الدین نے ملزمان کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈی پی او چترال محمدفرقان بلال نے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔ اور اُن کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس