چترال (شہریار بیگ سے) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے چترال میں کام کرنے والے این جی اوز پرزور دیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں مقامی اسٹیک ہولڈروں کو نظر انداز کرنے اور اپنی من مانی جاری رکھنے سے باز رہیں تاکہ اس پسماندہ علاقے کے نام پر آنے والی ڈونر ایجنسیوں کے فنڈز درست سمت میں استعمال ہوں اور یہاں سے پسماندگی اور غر بت کا خاتمہ ہوسکے ۔ا نہوں نے جمعرات کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیزاسٹر سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے ایک این جی اوکی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہارکیاکہ ضلعے کے تمام یونین کونسلوں میں عوام کے نمائندے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن موجود ہیں اور ویلج ناظمین بھی عوام ہی کے ووٹوں سے منتخب شدہ ہیں لیکن این جی اوز ان کو مسلسل بائی پاس کررہے ہیں جس سے پروگرام کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم کے ذمہ داران احسان قادر اور کامران ذیب نے پریزنٹیشن میں اپنی کارکردگی