284

ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے چترال کے مقام خاص جغور بے روزگار چوک میں دکانوں میں لگی آگ پر بروقت قابو

چترال(نامہ نگار) ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے فائر فائٹرز نے چترال کے مقام خاص جغور بے روزگار چوک میں دکانوں میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا۔ جغور کے بیروزگار چوک میں گذشتہ رات دو بجے کو ایک ساتھ تین دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر کاشف خان نیریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کو روانہ کردیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مختلف اطراف سے آگ پر قابو پانا شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اہل محلہ کو آگ کی بڑی تباہی سے محفوظ کر لیا اور شارٹ سرکٹ سے بھڑکنے والی آگ پر ریسکیو 1122 کے اہکاروں نے قابو پایا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران ریسکیو1122 کی 1فائر ویکلز، 4فائر فائٹرز نے حصہ لیا جبکہ 4000لیٹر پانی استعمال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں