چترال ( محکم الدین ) گرم چشمہ کے درجنوں افراد نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ محمد حسین کی قیادت میں اپنی پارٹیوں سے دیرینہ رفاقت توڑ کر پا کستان تحریک انصاف میں شا مل ہو گئے ۔ گرم چشمہ کے معروف ہوٹل میں اس حوالے سے ایک پُر وقار شمولیتی تقریب ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ تحریک انصاف کے قائدین جنرل سیکرٹری اسرار صبور ، سرتاج احمد خان ، سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کریم آباد محمد یعقوب خان ، صدر خواتین ونگ محترمہ صفت گُل ، صدر پی ٹی آئی گرم چشمہ سلطان صلاح الدین ، شربت خان کے علاوہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنایا اور اُن کو مبارکباد دی ۔اور اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان وہ شخصیت ہیں ۔ جن پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ۔ آج مختلف پارٹی قیادت کو ملکی خزانہ لوٹنے کے الزام میں عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے ۔ یہ موجودہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ عمران خان پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے صاف نیت رکھتے ہیں ۔ اور ملک کی ترقی کے سوا اُن کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لٹکوہ کے لوگوں کا چترال کی سیاست میں بہت بڑا کردار ہے ۔ اس وادی کے لوگوں نے شہزادہ محی الدین ، ظفر احمد خان مرحوم اور سلیم خان کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے کامیاب کرکے دیکھایا ۔ اور آیندہ بھی