272

اویر کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوارنے پی ٹی آئی کے جاوید اقبال 21ووٹوں س سے شکست

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ کے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوارحبیب الدین نے پی ٹی آئی کے جاوید اقبال 21ووٹوں س سے شکست دے دی ۔اتوار کے دن منعقدہ انتخابات میں حبیب الدین نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق1831 ووٹ حاصل کی جبکہ جاوید اقبال 1810ووٹ لے سکے۔ الیکشن کے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے کہاکہ الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں منعقدہوئے جبکہ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات بھی کئے گئے تھے۔ اس حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد 10352تھی جن کے لئے بارہ پولنگ اسٹیشن اور 29پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جس میں کل3641 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی استعمال کی ۔ یہ نشست اس سال عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف کے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کی شرح کم رہی جو کہ35 فیصد تھی اور مقامی لوگوں کے مطابق موسم سرما میں اس علاقے سے اکثر مرد محنت مزدوری اور تبلیغ جماعت میں کام کرنے کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا جس میں حبیب الدین کو سات پولنگ اسٹیشنوں میں کامیابی ہوئی جبکہ جاوید اقبال پولنگ اسٹیشنوں میں سبقت لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں