409

شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکاگیارہ وین برسی 27دسمبر ٹاون ہال چترال میں منانے کااحتمام کیاگیاہے/ضلعی صدرپی پی پی سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) سابق صوبائی وزیروضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی گیارہ وین برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکاگیارہ وین برسی 27دسمبر2018کوصبح 10بجے ٹاون ہال چترال میں منانے کااحتمام کیاگیاہے ۔لہذا پی پی پی چترال کے تمام کارکنان،عہدیدارن اورجیالوں کوشرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔جس میں قرآن خوانی،اجتماعی فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی زندگی ملک کے غریب عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد سے عبارت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں