چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پی پی پی کی شہید چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی چترال میں بھی انتہائی عزت واحترام کے ساتھ منائی گئی اور چترال کے ٹاؤن ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بھٹو خاندان کے شہداء کے لئے اجتماعی دعا کے بعد ملک میں جمہوریت کی بقا اور غریبوں کو ان کا حق دینے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اسے ترقی یافتہ ممالک کے صف میں لانے اور اسلامی دنیا کی یکجہتی میں شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ پی پی پی کے ضلعی صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان کے زیر صدارت اس اجلاس میں ضلع بھر