جمعرات 27دسمبر کوپاکستان پیپلزپارٹی اپر چترال کا ایک اجلاس شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کیلئے مرکزی دفتر بونی میں منعقد ہوا جس میں پارٹی ورکر اور سب تحصیلوں کے عہداداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر قراد اد منظور ہوئی۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائدین ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ملک کی ترقی میں کردار اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔اور اُنکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور ان کے وژن کے مطابق پارٹی کو آگے لے جانے کیلئے آپس میں اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کے لیے جدوجہد کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں آئیندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا اور مختلف تجاویز پر بھی غورکیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اجلاس میں صرف بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے امیدوار وں کے انتخاب پر بحث کی جائیگی اور امیدواروں کے چناؤ عمل میں لائی جائیگی۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کیلئے فائبر اپٹیک کی
اجلاس سے صدر اپر چترال امیر اللہ،انفارمیشن سیکرٹری پرویز لال،ابولائث اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔