319

سابق کمشنر میر سبحان الدین سکنہ گولدورچترال پشاور میں انتقال کر گئے۔

چترال (نامہ نگار)سابق کمشنر میر سبحان الدین سکنہ گولدورچترال پشاور میں انتقال کر گئے۔میر سبحان الدین کا شمار چترال کے عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے۔ آپ 1952 میں میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے چترال کی تعلیمی تاریخ میں اپنا نام امر کیا ۔آپ کی عمر 83 برس تھی اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔ میر سبحان الدین کا نماز جنازہ بعد نماز عصر 4:30 بجے حمزہ مسجد پشاور (حیات آباد فیز 1 گلی نمبر 10 سیکٹر E3 ) میں ادا کی جائے گی۔ موصوف تحریک انصاف کے رہنما سرتاج احمد خان کے خالو، ایڈیشنل کمشنر پشاور جناب سید کاظم حسین جان اور ایڈوکیٹ سید سید امتیاز حسین شاہ کے مامو اور ڈاکٹر شجاع کے بھائی تھے آپ کا فرزند ڈاکٹر محمد ادریس برطانیہ میں درس تدریس سے وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں