259

ممتاز علمی و ادبی شخصیت انورلدین انورؔ کی یاد میں بونی میں تعزیتی ریفرنس! 

بونی(ذاکرزخمیؔ بونی)آج مورخہ ۲۸ دستمبر ۲۰۱۸ ؁ء بروز جمعہ ممتاز شاعر ،ادیب اور ماہرِ تعلیم جناب شیر ولی خان اسیرؔ کے زیرِ صدارت ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کا ایک تعزیتی نشست دی ویلج وائٹ راک گیسٹ ہاوس بونی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں علاقے کے ادب دوست شخصیات نے شرکت کی اور کھوار کے ادیب،شاعر ،علمی شخصیت اور انجمنِ ترقی کھوار مجلسِ شورریٰ کے چیٗرمین جناب انور الدین انورؔ کے متعلق تعزیتی ریفرنس پیش کی گئی اور ان کے ادبی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ ان کی وفات کو انجمنِ ترقی کھوار اور ادب کے لیے نا قابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا ۔نشست میں صاحبِ صدر جناب شیر ولی خان اسیرؔ صاحب اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب انور الدین انورؔ سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اپ کی سادگی ،بے لوثیت، اخلاص اور ادب دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسکی چند مثالیں پیش فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ انورؔ صاحب کی سادگی ایسی تھی کہ کسی کی حقیقت بیانی تو حقیقت بیانی ہی ہوتی ہے ۔ لیکن انورؔ صاحب سے کوئی مذقاً بھی جھوٹ بولتا تو وہ فوراً یقین کرلیتے وجہ یہ تھی کہ وہ خود سچائی اور صداقت کا نمونہ تھا ۔ اور دوسروں کو بھی اپنی معیار پر رکھتے تھے ۔ساتھ ہی پیشہ وارنہ زمہ داریوں کے سلسلے میں بھی انورؔ انتہائی مخلص تھے۔ریفرنس سے ظفراللہ پروازؔ ،محمد سرفراز علی خان سرفرازؔ ، ذاکر محمد زخمیؔ اور صاحب ولی اسراؔ اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے انور الدین انورؔ مرحوم کے ادبی و علمی خدمات پر شاندار الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش کی۔ آخر میں انور الدین انورؔ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لیے دعائے معفرت اور پاسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں