261

چترال کے مختلف مقامات سے لوگوں کی حکمران پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری

چترال(محکم الدین) چترال کے مختلف مقامات سے لوگوں کی حکمران پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ روز بمبوریت کے معروف شخصیات سابق ایچ او عبدالقیوم اورمحمد یحیی نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا ۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ۳بمبوریت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے وزیرزادہ , جنرل سیکرٹری پی ٹئ آئی اسرار صبور , سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان اور ناظم وی سی ایون مجیب الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم مجیب الرحمن نے کہا۔کہ 72سالوں سے جاری روایتی سیاست نے عوام کو عدل و انصاف دینے میں ناکام رہا ۔ اس لئے لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ پاکستان کے حکمرانوں نے غیر ملکی بینکوں کی تجوریاں بھریں۔ جس کی وجہ سے ملک آج دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستانی قوم باشعور ہے ۔ جو عمران خان کی قیادت میں یہ معرکہ خوش اسلوبی سے سر کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسرار صبور نے کہا ۔ کہ بمبوریت ویلی کے لوگوں نے پہلے بھی جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کو منڈیٹ دیاہے ۔ اور آیندہ بھی یہاں کے لوگوں سے بھر پور تعاون کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ پی ٹی آئی قیادت کا ہم پر ایک مرتبہ اور احسان ہے ۔ کہ انہوں نے ہمیں نمایندگی دی ۔ اور ایم پی اے وزیر زادہ کی صورت میں چترال کا ایک با صلاحیت نمایندہ صوبائی اسمبلی میں موجود ہے ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ ہم چترال کی تعمیروترقی کی خاطر عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں ۔ اور ہم چترال کو ایک ابھرتا ہوا خوشحال چترال دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور انشا اللہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ کیونکہ ہم میں کھوٹ نہیں ۔خدمت کا جذبہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شمولیت کرنے والے بھائیوں کے ساتھ ان کے خاندانی گہرے تعلقات ہیں ۔ اور یہ ان ہی مراسم ہی کی وجہ ہے ۔ کہ ان کی درخواست پر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے شمولیت کرنے والوں کاشکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ عمران خان چترال سے انتہائی محبت رکھتے ہیں۔ اور چترال کو ترقی دینے کیلئے سیاحت کے شعبے ک ترقی دینے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یہ ان کی محبت ہی ہے کہ پچھلی اور اب کی حکومت میں چترال کو نمایندگی دی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت نے 15کروڑ اور بیوٹفیکیشن کیلئے 35کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ جس سے سیاحوں کو سہولت دینے میں مدد ملے گی ۔ نتیجتا سیاحوں کی چترال آمد سے روزگار کے مواقع کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ پہلے اقلیتی نمایندے ہیں ۔ جنہوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور امریکہ کے خلاف مزمتی قرارداد اسمبلی میں پیش کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں اقلیتوں کاہی نہیں, چترال کا بھی ایم پی اے ہوں ۔ اور میری کوشش ہو گی کہ چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں