189

معروف ماہر تعلیم جی ڈی لینگ لینڈ بدھ کے روز اچی سن کالج لاہور میں انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )معروف ماہر تعلیم جی ڈی لینگ لینڈ بدھ کے روز اچی سن کالج لاہور میں انتقال کرگئے جسے انہوں نے 1953میں ٹیچر کی حیثیت سے جائن کیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے موقع پر برٹش آرمی میں میجر کی حیثیت سے وہ غیر منقسم انڈیا آئے تھے لیکن تقسیم ہند کے بعد وہ واپس برطانیہ نہیں گئے اور پاک آرمی میں سروس جاری رکھا ۔ 1953سے 1979تک وہ اچی سن کالج میں خدمات انجام دئے جس کے بعد کیڈٹ کالج رزمک شمالی وزیرستان میں پرنسپل لگ گئے جبکہ 1988ء میں چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قائم شدہ سکول سایورج پبلک سکول میں بحیثیت پرنسپل جائن کیا اور یہ ذمہ داری 2012ء تک نبھاتے رہے ۔ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اچی سن کالج کے زمانے کے استاذ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں