304

کریم آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرزندگی کاخاتمہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )چترال کے مقام کریم آباد سے تعلق رکھنے والی 30سالہ زوجہ شیر بہادر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا. خود کشی کرنے والی خاتون کی دماغی توازن صحیح نہیں تھی. چترال کے مقام گان کورینی سنگور میں لاش دکھائی دینے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقعے پر پہنچ کر لاش کودریائے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں