553

چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری۔ برفباری سے چترال بھر کے فصلوں , درختوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

چترال(نمایندہ ) چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور برفباری سے چترال بھر کے فصلوں , درختوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔
لواری ٹنل روڈ پر 6انچ تازہ برف پڑنے سے ٹریفک مکمل بند ہو چکی ہے ۔ جس کے نتیجے میں لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں مسافرگاڑیاں برفباری کی وجہ سے پھنس گئی ہیں ۔ اورمسافر گاڑیوں میں سوار مردو خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک طرف ٹنل پر برف کی و جہ سے مسافر اپنی منزل تک پہنچنے سے قاصر ہیں تودوسری طرف ہوٹل والے مجبورمسافروں سےکھانے پینے کی منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں ۔ جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ خصوصا دیر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔تازہ برفباری میں چترال کے مڈکلشٹ میں 5انچ ,لاسپور ,گرمچشمہ ,بمبور یت, ارسون میں 4انچ جبکہ شندور میں 8اور کشمانجا میں 6 انچ برف پڑی ہے ۔ برفباری سے علاقے میں پھیلی طویل خشکی کا زور ٹوٹ گیاہے ۔اور بزرگ افراد اسے فصلوں اور موسمیاتی خشکی کی وجہ سےپھیلنے والی بیماریوں سے چھٹکارے کیلئے انتہائی طور پر نیک شگون قراردے رہے ہیں۔ تاہم برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ اور سوختنی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔لوگ سردی کی وجہ سے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ لیکن بچوں کی خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اور ٹولیوں میں ایک دوسرے پر برف کےگولے برسا برف کا لطف اٹھارہے ۔ٹریفک انچارج فضل کریم کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس مختلف ٹریفک پوائنٹ برساتی کوٹ پہنتے ہوۓ ڈیوٹی سرانجام دیتے نظر ارۓ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں