229

چترال میں صوبائی اسمبلی نشست بڑھانے سے متعلق مولانا عبدالاکبر چترالی کا بل مسترد

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے چترال میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بڑھانے کے متعلق بل کو مسترد کردیا ہے۔حلقہ بندیوں کے بعد چترال میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست ختم ہوچکی ہے اور ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست رہ چکی ہے صوبے کے بعض اضلاع میں نشستوں میں اضافہ جبکہ بعض میں کمی ہوئی ہے کمیٹی کے اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہواتھا اجلاس میں چترال سے صوبائی اسمبلی کے ایک نشست بڑھانے سے متعلق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا بل مسترد کیا گیا۔ریاض فتیانہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیر نشست نہیں بڑھائی جاسکتی۔یہ فورم نہیں متعلقہ فورم الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں