چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) انجمن پٹواریان وقانون گویان خیبر پختونخوا کے صدر خان زادہ خان جدون نے گزشتہ آٹھ دنوں سے جاری پٹواریوں کے قلم چھوڑ ہڑتال کو دو ہفتوں کے لئے موخر کرنے کا اعلان کردیا جوکہ بونی میں سیٹلمنٹ آفس کو اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے تالا لگانے اور عملے کو دفتر سے باہرنکالنے پر شروع کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز چترال میں پٹواریوں اور قانون گوؤں کے ضلعی سطح پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پٹواریو ں کی عزت نفس کو بیوروکریسی کے ہاتھوں پامال ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے اور دو ہفتوں کے اندر صوبائی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری کی رپورٹ نہ آنے اور واقعے میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی صورت میں وہ ہڑتال دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ جون سے پہلے پہلے پٹواریوں کی ملازمت وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق مستقل ہوجائے گی جوکہ کروڑوں افراد کو ملازمت دینے کا اعلان کرچکے