308

پاک آرمی ذندہ باد,کرنل معین پایندہ باد.عنایت اللہ اسیر…

چترال سکاوٹس کا چترال بٹالین کے طور اعزاز بخشنا چترال اسکاوٹس کے بہادر جوانون پر پاک آرمی کے بھر پوراعتماد کا ثبوت اور چترال کے 100% باشندوں کا پاکستان سے والہانہ محبت لگاو کا مظہر ہے میں اس موقع پر چترال اسکاوٹس کے جوانون کو سلام مبارک باد پیش کرتاہوں اور چترال کےتمام باشندوں کو مبارک دیتےہوئے ان کی طرف سے حکومت پاکستان اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتےہوئے ان کو تسلی اور یقین دلاتاہوں کہ چترال کا ہر باشندہ وقت آنے پر پاکستان کے ہرمحازپر دفاع کے لیے ایک سپاھی کے طور پر جان ھتیلی پہ لیکر تیار کھڑا ہوگاہمیں نشانہ بازی اور جنگ کے تربیت کی بھی ضرورت نہ ہوگی چار پانچ لاکھ کی آبادی میں سے 10 سال سے 60 سال ہر مردوزن اس پیارے ملک کی دفاع کے لیے تیار ملے گا
آج ریٹایرڈ صوبیدار شیدائی دستگیر بھائی میرے بیمار ہرسی کے لیے میرے غریب خانےآیون مولدہ تشریف لائے اور مجھے چترال اسکاوٹس کے بٹالین کے طور ترقی پانے کی خوش خبری سنائی تو میری بیماری بھی جاتی رہے. کرنل سلطان مراد خان نییر کے دور میں سویر پرروسی ہوائی حملے میں 9 چترال کے باشندوے شھید ہوے تھے اس وقت شندور میلے کے موقع پر ایم این اے شھزادہ محی الدین کےتلخ سپاس نامہ کے جواب میں جنرل ضیالحق شہید افغانستان وا ای سی او نے چترال اسکاوٹس کو دس ہزار کی تعداد تک بڑایا گیا تو بہت ہی قلیل مدت میں چترال اسکاوٹس کو دس ہزار تک بھرتی کرکے ان کی برتی اسلحہ گودام کھانے پینے رہایش ٹریننگ کا بندوبست کرنا صوبیدار شیدائی دستگیر جیسے دل گردے اور بہترین سپاہی کواٹر ماسٹر صوبیدار ہی اور اس کے بہترین ٹیم اور کرنل مراد خان نیر چیتا جیسے بہادر سپاہی کے شاھین سی پھرتی اور مضبوط قوت فیصلہ والے بہادر کریل کا کام تھا جس نے آرمی کا کمانڈر ہوتے ہوئے بھی چترال کے باشندوں کےہرغم خوشی میں شریک رہے
آج پھر کرنل معین جیسا ایک جری بہادر کمانڈنگ ایک ایسے وقت میں چترال اسکاوٹس کو میسرآیا جو چترال پر سیلاب اور زلزلے کے سخت ترین حالات میں تشریف لایے اور ہرمصیبت ذدہ کے پاس خود پہنچ کر داد رسی کی ابھی چترال اسکاوٹس کو بٹالین تک پہنچا کر چترال کے باشندون پر تاریخی احسان کیا چترال کے باشندے ان کے اس احسان کو کبھی نہیں بھولینگے ہمیں قوی اُمید بھروسہ اوراعتماد ہے کہ چترال کے قومی فورس چترال اسکاوٹس کو این ایل آئی کی طرح ذندہ رکھا جاییگا
پاکستان ذندہ باد پاک ارمی پایندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں