207

پی ایم ایس افیسران عبدالاکرم اور طارق محمود کو گریڈ آٹھارہ میں ترقی دیدی گئی

صوبائی سلیکشن بورڈ کی  سفارشات پر پرونشل منیجمنٹ سروس(پی ایم ایس) کے تیس افسران کو گریڈ سترہ سے گریڈ آٹھارہ پر مستقبل بنیادوں پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔جن میں چترال کے دو افیسران بھی شامل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ پشاور عبدالاکرم کو گریڈ آٹھارہ پر مستقل بنیادوں پرترقی دیدی گئی جبکہ اے سی کبل سوات طارق محمود کو گریڈ آٹھارہ میں ترقی دینے کے بعد اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email