فائیل فوٹو 310

محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 15 افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

گلگت: محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 15 افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ ایک آفیسر کو گریڈ 20 ‘ 8 کو گریڈ 19 اور 6 ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقی مل گئی ہے۔ گریڈ 19 کی ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امہ رباب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پرنسپل میڈیکل آفیسر بنا دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز ڈاکٹر شکیل احمد ‘ ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر عبد السلام غیاث کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بنا دیئے گیا ہے جبکہ سینئر کنسلٹنٹ سر جری ڈاکٹر مسرور علی خان ‘ سینئر کنسلٹنٹ آر تھو پیڈک ڈاکٹر فدا علی ‘ ڈاکٹر منصور الحق سینئر کنسلٹنٹ میڈیسن ‘ ڈاکٹر غلام نبی ناز سینئر کنسلٹنٹ آپتھلمالوجی اور ڈاکٹر محمد سلیم سینئر کنسلٹنٹ ریڈیالوجی کو گریڈ 19 میں کنفرم کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈاکٹر حسن شاہ کنسلٹنٹ پیڈز ‘ ڈاکٹر رازق حسین کنسلٹنٹ میڈیسن’ ڈاکٹر محمد آصف رضا کنسلٹنٹ سرجری اور ڈاکٹر محمد تحسین جان کنسلٹنٹ آر تھو پیڈک کو گریڈ 18 میں کنفرم کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی سربراہی میں محکمانہ ترقی بورڈ نے محکمہ صحت کے آفیسرز کی ترقی کی منظوری دی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں