203

پاک افغان بارڈ ر پرواقع گاؤں ارندو میں دیسی ساخت کے زمین دوز بم کے دھماکے میں چترال لیویز کا ایک جوان جاوید خان شہید

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے جنوب میں پاک افغان بارڈ ر پرواقع گاؤں ارندو میں دیسی ساخت کے زمین دوز بم کے دھماکے میں چترال لیویز کا ایک جوان جاوید خان شہید ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چترال لیویز کا جوان قریب واقع لیویز پوسٹ کی طرف آرہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گئی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوئے۔ شہید جاوید خان کا تعلق بھی ارندو گاؤں سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں