227

ضلع چترال میں شدید برفباری اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے 21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم ملتوی

چترال (محکم الدین ) چترال میں شدید برفباری کے باعث 21 جنوری 2019 سے چترال بھرمیں شروع ہونے والا پولیو مہم ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق پولیو مہم کے حوالےسے ڈی سی چترال کے زیر نگرانی ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ڈی ایچ او چترال اور ای پی آئی کو آرڈینٹر کی طرف سے اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔لیکن خراب موسمی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے ۔کہ 21 جنوری 2019سے پولیو مہم شروع کیا جائے ۔ اجلاس میں کہا گیا ۔ کہ چونکہ چترال میں غیر معمولی برفباری ہو چکی ہے ۔ اور محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے آیندہ چند دنوں تک مزید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ اس لئے ضلع کے مختلف مقامات میں لینڈ سلائڈنگ اور برف کے تودے گرنے کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ایسے میں پولیو ورکرز خصوصا خواتین ورکروں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ اس لئے پولیو مہم کو فی الحال ملتوی کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں