315

چترال ٹاون گولدور اورریحانکوٹ میں تین دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین انتہائی مشکلات سے دوچار

چترال(نامہ نگار)چترال ٹاون میں گولدور اور ریحانکوٹ میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔صارفین کے مطابق تین روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے محکمہ پیسکو بجلی کی خرابی کو دور کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔صارفین کے مطابق گذشتہ روز ٹرانسفارمر میں خرابی کا بتاکر محکمہ پیسکو ٹرانسفارمر اٹھاکر لے گئے اور اب صارفین سے اُس کی مرمت کے لئے معاوضہ طلب کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ پیسکو کے پاس ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر موجود نہیں جس کے وجہ سے علاقے کو تین سے پانج دنوں تک بجلی کے بغیر مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اورمحکمہ پیسکو کے حکام عوامی نمائندوں کا بتاکر اپنے آپ کو بری الذمہ کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ ہونے کے باجود محکمہ پیسکو کے پاس اضافی ٹرانسفارمر نہ ہونا تعجب کی بات ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ کئی دنوں سے چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔صارفین بجلی نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی سے محکمے کے پاس اضافی ٹرانسفارمر نہ ہونے اورساتھ ٹاون ایریا میں تین دنوں سے بجلی کی خرابی کو دور کرنے میں ناکامی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر محکمہ ہذا کے خلاف اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں