298

گذشتہ دودنوں سے چترال شہراورملحقہ علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ہیں، کاروبارزندگی مکمل طورپرمفلوچ

چترال(محکم الدین )ایکسین گولین ہائیڈل پاوراسٹیشن اورجوٹی لشٹ گرڈاہلکارو ں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی بریک ڈاؤن ہوگئی ہے۔اورگذشتہ دودنوں سے چترال شہراورملحقہ علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ہیں۔جبکہ کاروبارزندگی مکمل طورپرمفلوچ ہوچکی ہے۔چترال میں بدھ کی صبح سے بجلی کی بریک ڈاؤن کے باعث پاورہاوس مکمل طورپربیٹھ گیاہے جسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے بیک اپ پاورکی ضرورت ہے۔مگرآر ای گولین ہائیڈل پاوراسٹیشن کے مطابق پیسکومین لائن لواری ٹاپ پرخراب ہے۔اُسے درست کئے بغیرپاورہاوس کوچلوکرناممکن نہیں ہے۔ان کے مطابق پاورہاوس ری اسٹارٹ کرنے کے لئے جوسسٹم ابتدا میں لگایاگیاتھاوہ ختم کردیاگیاہے۔اب پاورہاوس کے لئے بیک اب پاورنیشنل گرڈ سے مہیاکرنے کی صورت میں ہی اُسے دوبارہ چلوکیاجاسکتاہے۔آرای نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاورہاوس میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔اوریہ پیسکووالوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لائن ٹھیک کرکے پاورہاوس کونیشنل گرڈ سے بجلی مہیاکریں ۔تاکہ بجلی گھراپناکام دوبارہ شروع کرسکے۔پاورہاوس کایہ کہناہے کہ جوٹی لشٹ گرڈ میں بے جالوڈ ڈالنے کی جہ سے بجلی بریک ڈاؤن ہوچکی ہے۔جبکہ جوٹی لشٹ گرڈسٹیشن کے اہلکاروں کاکہناہے کہ پاورہاوس والوں کے کہنے پرلوڈ ڈالاگیااُس میں اُن کاکوئی قصورنہیں ہے۔اوراُن کے پاس ہرایک بات کادستاویزی ثبوت موجودہے۔بجلی کی بریک ڈاؤن کے حوالے سے جب ممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ممبرپاوراورچیئرمین واپڈاسے اُن کی بات ہوچکی ہے بجلی گھرکو ری اسٹارٹ کرنے کے لئے چترال گانکورینی بجلی گھر،ایس آرایس پی گولین بجلی گھر اورجنریٹرکے ذریعے متبادل بیک اپ پاوردینے کی بات کی گئی ہے۔تاہم بجلی گھراُس وقت تک چلونہیں ہوسکتاجب تک تیمرگرہ چترال نیشنل گرڈلائن کی بحالی نہیں ہوپاتی۔پاورہاوس اورنیشنل گرڈکے ذمہ داروں کی باہمی روابطہ کے فقدان سے یہ پتہ چلتاہے کہ گولین ہائیڈل پاوراسٹیشن انتہائی غیرذمہ دارہاتھوں میں ہے اورچترال کے لوگ بجلی سے خودکفیل ہونے کے حوالے سے جس خوش فہمی میں مبتلاً ہیں حقیقت اُس سے بہت مختلف ہے۔ 106میگاواٹ بجلی گھر کایوں معمولی لوڈ ڈالنے پرٹرپ کرجانااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ یہ نااہل اورغیرپیشہ وارانہ اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہے اوربجلی گھرکو ری اسٹارٹ کرنے کاطریقہ کاربھی انتہائی ناقص ہے۔درین اثناچترال کے شہریوں نے مسلسل بجلی کے بریک ڈاؤن کے خلاف چترال بازارمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے فوری طورپربجلی کی بحالی کامطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں