479

تین دنوں سے بجلی کانام نشان نہیں ہے جبکہ پیسکواورپاورہاوس کے ذمہ داراصل حقائق چھپارہے ہیں/پی پی پی ٹاون کابینہ کاپریس کانفرنس

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان پیپلزپارٹی ٹاؤن کیبنٹ کے عہدہ داروں نے گولین بجلی کی بریک ڈاون اوروزیراعظم کی طرف سے اعلان شدہ 35میگاواٹ کی بجلی کوچترال سے نیشنل گرڈ تیمرگرہ منتقل کرنے پرشدیدردعمل کااظہارکیاہے۔اوراُسے چترال کے اسمبلی نمائندگان کی نااہلی اورتحریک انصاف کی حکومت کی چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک قراردیاہے۔جمعرات کے روزچترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی ٹاؤن کے صدرفتح الرحمن لال،جنرل سیکرٹری فخرعالم،سینئرنائب صدرزارمست خان،انفارمیشن سیکرٹری عابدعلی ،سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچراوردیگرنے کہاکہ سابق وزیراعظم نے 35میگاواٹ چترال کودیاتھا۔اورجوٹی لشٹ گرڈاسٹیشن میں اس کے لئے سسٹم نصب کیاگیاتھا۔لیکن اب معلوم ہواہے کہ 35میگاواٹ چترال کی بجلی کوبراہ راست تیمرگرہ گرڈاسٹیشن سے منسلک کیاگیاہے اورسابق وزیراعظم کی منظورشدہ بجلی کوچترال سے چھین لیاگیاہے۔جس کی وجہ سے چترال ایک مرتبہ پھراندھیروں میں ڈوب گیاہے۔انہوں نے ایم ا ین اے چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اورایم پی ایزکی پرزورمذمت کی ہے کہ چترال کی بجلی کے حوالے سے اُن کوکوئی معلومات نہیں جبکہ چترال کے لوگ شدیدمشکلات سے دوچارہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال کے حق پرڈاکہ ڈالاگیاہے ۔جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نمائندگان نے چترال کوبے یارومددگارچھوڑدیاہے۔جبکہ اس کے حقوق عضب کئے جارہیں ۔پی پی پی رہنماوں نے کہاکہ تین دنوں سے بجلی کانام نشان نہیں ہے جبکہ پیسکواورپاورہاوس کے ذمہ داراصل حقائق چھپارہے ہیں جسے عوام میں تشویش پائے جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ چترالی عوام کے ساتھ یہ زیادتی ہرگزقبول نہیں کی جائے گی اوربھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں