345

گولین گول ہائیڈل پاوراسٹیشن کاٹرپ کرجاناٹیکینکل مسئلہ تھاجسے مستقلادورکردیاگیاہے/ایم این اے مولاناچترالی

پشاور(پریس یلیز)بروزپاورگرڈاسٹیشن تیمرگرہ منتقلی کی باتین محض افواہیں ہیں ۔اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔گولین گول ہائیڈل پاوراسٹیشن کاٹرپ کرجاناٹیکینکل مسئلہ تھاجسے مستقلادورکردیاگیاہے آئندہ کے لئے اس طرح کوئی مسئلہ پیدانہیں ہوگابعض دوست سیاسی سکورنگ کے لئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اگرحقیقتاپاورگرڈاسٹیشن کی منتقلی کی ہواچلی توعبدالاکبرچترالی سب سے پہلے ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیارہوگا۔ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈرو رکن قومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی نے جماعت اسلامی کے المرکزالاسلامی حدیقتہ العلوم پشاورمیں میڈیانمائندوں اورمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سیدجماعت علی شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدجبران سنان اورسماجی کارکن عصمت اللہ دمیلی اورسلطان نگاہ بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ اگربروزپاورگرڈاسٹیشن کی منتقلی کی افواہ صحیح ہوتی تو25جنوری کوبجلی کی دوبارہ سپلائی کیسے ممکن ہوئی جب کہ لواری پاس میں گرے ہوئے پول آج تک ٹھیک نہیں ہوسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترالی عوام بالکل بے فکررہے کیونکہ ان کانمائندہ قومی اسمبلی میں سویانہیں بلکہ ہروقت چترال کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیداراورتیارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں