284

چترال میں پارہ نقط انجماد سے نیچے ہونے کے باوجود چترال پولیس پولیو مہم میں سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہی

چترال (محکم الدین) چترال میں پارہ نقط انجماد سے نیچے ہونے کے باوجود چترال پولیس پولیو مہم میں سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں. چترال پولیس کے جوان انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیس کے نام سے بھی مشہور ہے وادی چترال کے بعض علاقوں میں انتہائی ذیادہ برف پڑی ہے۔ ا ور سفر کرنا ناممکن ہوا ہے اس کے باوجود حالیہ دنوں میں پولیو ٹیموں کی رہبری اور سیکیورٹی میں چترال پولیس کا کردار قابل ستائش ہے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے کہا۔ کہ چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے انتہائی سخت حالات میں بھی کسی بھی طرح کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے قابل ہیں اور اعلٰی صلاحیتوں کے مالک ہیں. ان کی مزید تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ تاکہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ان کی صلاحیتوں میں بھی نکہار آئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں