چترال(محکم الدین)اپر چترال کو بجلی کی ترسیل کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے عوام نے پیر28جنوری کو بونی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں گولین پاؤر ہاؤس سے اپر چترال کو بجلی کی ہمیشہ بندش ،ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیشن لائن کی ناقص صورت حال اور اپر چترال کے لئے علیحدہ گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے زور دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اپر چترال کے عوام کے ساتھ بجلی کے نام پر ایک گیم کھیلا جارہا ہے۔جس میں