صوبے کے دوسرے پریس کلبوں کے صحافیوں کی طرح چترال پریس کلب کے صحافیوں کو بھی میڈیا کالونی دینگے نئے آنے والے اے ڈی پی میں چترال کے صحافیوں کے لئے سکیم رکھیں گے چترال جیسے علاقے میں صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں صوبائی حکومت صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھانے کے تقریب میں کیا تقریب حلف برداری میں چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن فردوس خان نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں صحافی اپنی غیر جانبدارانہ صحافت کے ذریعے نہ صرف عوام کے مسائل حکومت کے سامنے لاتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے بھی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافتی لحاظ سے بھی چترال بہت