203

چترال، مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ٹھیکہ ڈاروں کا غیرمعمولی اجلاس،متفقہ طورپر قرارداد منظور،عبوری کابینہ تشکیل

گذشتہ روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ٹھیکہ ڈاروں کا غیرمعمولی اجلاس زیر صدارت سابقہ صدر ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن نور احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طورپرذیل قرارداد منظورہوئی۔
گذشتہ چند سالوں سے چترال کے ٹھیکہ داروں میں اتفاق نہ ہونے اور ایسوسی ایشن نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے ترقیاتی کاموں میں خلل پیداہوئی ہے اور ٹھیکہ دار برادری بھی نہایت پریشان ہیں۔اجلاس ہذا میں تمام ٹھیکہ دار برادری نے چترال کے عظیم مفاد میں ترقیاتی کاموں کو معیاری بروقت مکمل کرنے اور اپنی مسائل کی حل کے لئے ایک ذمہ دار کمیٹی تشکیل دی اور انہیں یہ اختیار دیدیا گیا کہ یہ کمیٹی چترال کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ اور ٹھیکہ داربرادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام ترقیاتی اداروں اور محکموں کیساتھ رابطہ کرکے بھرپور کوشش کرئے گا۔اس کمیٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ ٹھیکہ دار برادری کے بلز میں رکاوٹ دوسرے مسائل متعلقہ محکمہ کے ذریعے حل کرنے کا پابند ہوگا۔رجسٹرڈ ٹھیکہ دار پر یہ لازم ہوگا کہ وہ اپنی ذاتی مفاد کے لئے ضلع بھر کے ٹھیکہ داروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے اور اگر کوئی شخص ذاتی مفاد میں بالعموم ٹھیکہ داروں اور بلخصوص پسماندہ علاقے چترال کی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو کمیٹی ہذا کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس ٹھیکہ ڈار کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے ایسوسی ایشن میں رکاوٹ بننے نہ دینگے اور ایسوسی ایشن کو فعال اور مظبوط کرینگے جس میں تمام ٹھیکہ داروں اور علاقہ چترال کے مفاد شامل ہے۔کمیٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے ساتھ رابطہ کرے انکے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔یہ کمیٹی 15پریل 2019تک ٹھیکہ دار برادری کے لئے ایک شفاف الیکشن منعقد کرکے ایک منتخب ایسوسی ایشن عمل میں لاکر تمام اختیارات انکو حوالہ کرے گی۔انتخابات کے لئے مختلف پینل بن سکتے ہیں جس میں عبوری کابینہ کے ممبران بھی پینل بناکر الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ان تمام کاروائی کے لئے رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں کا89فیصد اتفاق ہونا ضروری ہے۔تمام اداروں اور محکمہ جات کے سربراہان سے بھی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے درخواست کی گئی۔ اجلاس میں عبوری کابینہ تشکیل دی گئی۔جن میں سرتاج احمد خان سرپرست اعلیٰ،نور احمد صدر،امیر اللہ جنرل سیکرٹری،جاوید اختر سنیئر نائب صدر،افتاب طاہر نائب صدر (اول)،حبیب الرحمن نائب صدر دوئم،فضل الہادی نائب صدر سوئم،سبحان الدین نائب صدر چہارم،سید الدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،بابر الدین جائنٹ سیکرٹری ،محمد والی شاہ انفارمیشن سیکرٹری،سہیل احمد موڑکہو فنانس سیکرٹری،اکبر خان رابطہ سیکرٹری،اسرار الدین ڈپٹی رابطہ سیکرٹری اور سیف الرحمن آفیس سیکرٹری شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں