298

منظم فورس کی حیثیت سے چترال لیویز ملکی سرحدوں کی پہلی دفاعی لائن ہے/ڈپٹی کمشنر کا لیویز دربار سے خطاب

چترال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چترال و کمانڈنٹ چترال لیویز خورشید عالم محسود نے کہا ہے کہ چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور ملکی دفاع میں کسی بھی فورس سے پیچھے نہیں۔ چترال لیویز کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی دفاع میں چترال لیویز کی قربانیاں بے مثال ہیں اور قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے جوانوں کو یقین دلایا کہ فورس میں اہلکاروں کے ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائیگا اور اہلکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاں دی جائینگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ لیویز دربار نے فورس کے اہلکاروں نے مختلف مسائل سے کمانڈنٹ کو آگا ہ کیا ۔ لیویز جوانوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع میں لیویز فورس پہلی دفاعی لائن ہے ، چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اس لئے اسے کسی دوسرے فورس میں ضم نہ کیا جائے بلکہ دیگر فورسز کی طرح لیویز کو بھی مروجہ مراعات دی جائیں۔ دربار کے آخر میں لیویز جوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں