190

دلشاد پری چترال کی تاریخ میں پہلی خاتون اے ایس آئی بن گئیں

پشاور: دلشاد پری چترال کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنھوں نے ہنگو پولیس تربیتی اکیڈمی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ور وہ چترال میں پروبیشن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد چترال کی تاریخ میں پہلی خاتون اے ایس آئی تعینات ہوں گی۔دلشاد پری ایم ایس سی کیمسٹری اور ایل ایل بی کر چکی ہیں۔ دلشاد پری کا کہنا ہے کہ جب وہ سوات میں بی ایس سی کر رہی تھی تو اس وقت طالبان کا دور تھا اور بم دھماکوں کی آوازیں آیا کرتیں تھیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تعلیم جاری رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں