چترال(محکم الدین ) چترال میں امسال شدید برفباری نے جہاں کالاش وادیوں کو سفید چادر سے ڈھانپ کر خوبصورت بنا دیا ہے ۔ وہاں برف نے وادیوں کے انڈیجنس گیم “سنو گالف ” کے مقابلے کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ ویلی کے سینکڑوں مرد و خواتین اورسیاح سردی سے بے پرواہ برف پر کھیلے جانے والے سنو گالف کے مقابلوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔آئے دن وادی کے مختلف دیہات کا آپس میں مقابلہ ہو رہا ہے ۔ اور وادی میں جشن کا سماں ہے ۔سنو گالف کالاش وادیوں کا مقبول ترین کھیل ہے ۔ جو قریبی ہمسایہ ملک افغانستان کے صوبہ نورستان سے یہاں منتقل ہوا۔جب چترال کے ریاستی حکمرانوں نے صدیوں پہلے چترال کو دراندازوں سے محفوظ بنانے کیلئے کالاش وادیوں میں انہیں جگہ دے کر آباد کیا ۔ یوں یہ کھیل نورستان سے چترال منتقل ہوکرکالاش وادیوں کی ثقا فت کا حصہ بن گیا ۔ کالاش زبان میں یہ کھیل کریک گاڑ کے نام سے مشہور ہے۔اس کھیل میں مقابلے کیلئے ایک گاؤں کے لوگ دوسرے گاؤں کو چیلنج کرتے ہیں۔ جس میں میچ ہارنے وا لے گاؤں