265

مقامی حکومت کوکامیاب بناناہے ۔عنایت اللہ کاٹی ایم ایزکوفنڈزمنتقلی میں قانونی سقم دورکرنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کااعلان

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے صوبے بھر میں ٹی ایم ایز کو اپنے اور صوبائی فنڈز کی منتقلی آسان بنانے اور اس ضمن میں حائل قانونی موشگافییاں دو کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام آنے کہ بعد ہم اسے ہر لحاظ سے بااختیار اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں ضلع، تحصیل اور مقامی کونسلوں کوصوبائی حکومت کے ترقیاتی فنڈز کے علاوہ اپنے حصے کے محصول چونگی اور دیگر جائز مالی حقوق کی شفاف منتقلی شفاف، آسان اور باقاعدہ بنانا انتہائی ضروری ہے اور اس ضمن میں ابہام اور قانونی پیچیدگیوں کو فوری دور کرنا اکاؤنٹ جنرل اور محکمہ خزانہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کا اولین فرض ہے وہ اس حوالے سے اے ج�ئ آفس اور محکمہ خزانہ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ٹئ ایم ایز کو محصول چونگی اور دیگر جائز حقوق کی شفاف فر ا ہمی کیلئے الگ اکاونٹس کھولنے اور صوبائی وضلعی فنڈز کی ترسیل میں حائل رکاو ٹیں دور کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں اکاؤٹینٹ جنرل خیبر پختونخوا شہزادہ امیر خسرو اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کامران رحمان کے علاوہ سیکر ٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل بلدیات عادل صدیق، ڈپٹی سیکرٹری ترقیات سید رحمان اور متعلقہ اکاؤنٹ افسران نے شرکت کی سینئر وزیر کی تشکیل کردہ کمیٹی سیکر ٹری بلدیات کی زیرنگرانی کام کرے گی جبکہ اس کے دیگر ارکان میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ، ڈائریکٹر جنرل لوکل فنڈ آڈٹ، ڈپٹی سیکرٹری خزانہ اور ڈپٹی سیکرٹری ایل سی بی شامل ہونگے عنایت اللہ نے محکمہ بلدیات کی مجموی کاکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا بالخصوص بلدیاتی ایکٹ 2013کی تیاری اور بلدیاتی انتخابات سے پہلے اور بعد کے انتظامات اور اقدامات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سیکر ٹری بلدیات بلدیاتی قوانین کے سقم دور کرکے انہیں زیادہ بہتر بانن اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی میں حائل ہونے والی رکاوٹیں ہٹانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ نئے اور کمزور ٹی ایم ایز کو فنڈز فراہمی اور دیگر ٹی ایم ایز کے ٹی ایم اوز کو سی ایم اوز سے واپس موسوم کرکے فنڈز منتقلی کا طریقہ کار آسان بنانے کیلئے 30جون 2016کی عبوری مدت کیلئے نیا پی ایل اے اکاؤنٹ کھولا جائے گا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پورا تعاون کرے گا۔
<><><><><><><>
تحصیل ناظمین کیلئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز آج ہو گا
ہینڈ آؤٹ۔ پشاور۔29نومبر2015ء
صوبائی محکمہ بلدیات نے تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کیلئے لوکل گورننس سکول حیات آباد پشاور میں تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے تحصیل ناظمین کے پہلے گروپ کیلئے ورکشاپ آج پیر 30نومبر کو صبح دس بجے شروع ہو گا افتتاح سیکر ٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ کرینگے دوسرے گروپ کیلئے ورکشاپ 7تا 9دسمبر ہوگی اور پھر نائب ناظمین کیلئے ورکشاپ ہونگے سینئر وزیربلدیات عنایت اللہ خان اختتامی تقاریب کے مہمان اعزاز ہونگے واضح رہے کہ محکمہ بلدیات نے اس سے قبل ضلع ناظمین کیلئے بھی تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے جو کافی کامیاب ثابت ہوئے اور ضلع ناظمین نے ان سے استفادے کے علاوہ ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں