چترال(ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کے زیرصدارت چترال سکاؤٹس چھاونی میں منتخب نمائندوں،سرکاری اورغیرسرکاری سربراہوں،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماوں کاایک مشترکہ کوارڈنیشن کانفرنس منعقدہوئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کہاکہ اس پروگرام کے انعقادکامقصدعوامی نمائندوں ،سرکاری افیسرزاورعوام کے درمیان تعلقات کوبہترکرنا،چترال کے امن کوبرقراررکھنے ،عوامی مسائل حل کرنے اورمستقبل کے لئے لائحہ عمل کرناہے جس سے ضلع چترال کی پسماندگی دورہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ۔علاقے کے تحفظ کیلئے پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کیاجائے گا۔افواج پاکستان نے ہر اہم اور حساس موقع پر وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امن کی بہترصورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کے خصوصی ہدایت پرچترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں 30مختلف پراجیکٹ پرکام ہورہاہے تقربیا73فیصدکام مکمل ہوچکاہے جس میں چھ پل،چھ سکولوں کی مرمت اضافی کمرے،واٹرسپلائی ،پولوگراونڈ،ڈسپنسری ہسپتال وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں فری میڈیسن، میڈیکل کیمپ ،بچوں میں پروٹین کی کمی کوختم کرنے کے لئے سکول میں خوراک،سکولوں میں تربیتی لیکچر،مختلف سکولوں میں کھیلوں کاانعقاد،نیشنل ڈے منانے کااہتمام ،نادراورغریب خاندانوں می راشن اورملبوسات تقسیم کی جاتی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترال ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈی پی اوچترال محمدفرقان بلان،اسسٹنٹ کمشنرچترال عالمگیرخان ،اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالولی خان،ایکسین سی