220

معذورافراد کے لئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جلد از جلد ریلیز کی جائے ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے مخصوص افراد کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اعلیٰ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ معذور اور نابینا افراد ،کے لئے حکومت نے پانچ کروڑ کی خصو صی گرانٹ منظور کی ہے اور اس کا پی سی ون بھی منظور ہو چکا ہے اسے جلد از جلد ریلیز کیا جائے ۔ اس کے ساتھ گلگت بلتستان میں معذور افراد کے لئے ملازمتوں کا کوٹہ جو دو فیصد تھا کو بڑھا کر تین فیصد کرنے کی سمری گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں