چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)اتوار10فروری کوبونی میں گولین گول بجلی کے سلسلے میں 12 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک حقوق عوام اپر چترال، تجار یونین، عوامی نمائندگان اور معززین اپر چترال کا تحصیل کونسل ہال بونی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج عنایت اللہ ،تحصیلداررب نوازاور اے آر ای پیڈو نے شرکت کی ۔جس کا مقصد عوام کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بجلی کی مستقل بنیادوں پر ترسیل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ اجلاس میں ایم این اے عبدالاکبرچترالی کو اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارےمیں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے توجہ