463

ڈاکٹر اسراراللہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال اورڈاکٹر ضیاء الملک ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش تعینات

سیکرٹری ہیلتھ  خیبر پختونخواہ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر اسرار اللہ کو میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال اور ڈاکٹر ضیاء الملک کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش کا میڈیکل سپرٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اسرار اللہ اس سے پہلے دودفعہ بحیثیت ڈی ایچ او چترال تعینات رہے ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ایم ایس کی پوزیشن خالی ہونے پر اضافی چارچ ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر افتخار الدین کو سونپ دی گئی تھی۔اب ڈاکٹر اسرار اللہ منیجمنٹ کیڈر(بی ایس 19) کی بحیثیت ایم ایس
تعیناتی کے بعد انہیں اضافی چارچ سے فارغ کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں