523

چترال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ڈی پی او چترال عباس مجید مروت کی ہدایت پر چترال کے طول و عرض میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی گئی ۔ جس میں سات منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُن کے قبضے سے مجموعی طور پر بارہ کلوگرام چرس بر آمد کرکے مسمیاں محمد یحی ، منیر احمد شاہ ، عالمگیر ، فضل نبی ، صاحب گار ، زار محمد اور رشید احمد شامل ہیں ۔ جبکہ مختلف نوعیت کے کیسوں میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اسی طرح طرح غیر قانونی طور پر چترال میں رہائش پذیر نوے افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ۔ نیز 19ہوٹل مالکاناور 58 کرایہ داروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور تیزرفتاری کی پاداش میں 59افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔ پولیس نے چوری ہونے والے مال مویشیوں کے آندھے چوری کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرکے چوری کے ملزم زار محمد ولد حضرت عمر کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں