192

بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں منعقد ہونے والی سہ روزہ سنو فیسٹول کو منسوخ کردیا

چترال کے طول وعرض اور خصوصاً شیشی کوہ وادی میں جاری بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں برف پر ہونے والی کھیلوں کے سہ روزہ فیسٹول کو منسوخ کردیا ہے۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مدکلشٹ روڈ برفانی تودے گرنے کے وجہ سے بند ہونے کا خدشہ ہے۔لہذا کوئی بھی غیر مقامی افراد اس روڈ پر سفر سے کرنے اجتناب کریں۔اسی خدشات کے پیش نظر مدکلشٹ سنو فیسٹول کو ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا ہے۔اعلامیے میں مقامی پولیس اور چترال سکاؤٹس کو ہدایت کی گئی کہ ہے کہ مڈکلشٹ شیشی کوہ روڈ ٹریفک کو روان دوان رکھیں اور غیر مقامی افراد کو مدکلشٹ جانے سے منع کریں۔درین اثنا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کو مسنوخ کرنے کے باوجود مقامی سنوکلب کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کومقامی سطح پر منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اور شیڈول کے مطابق 15فروری سے17فروری تک مڈکلشٹ سنو فیسٹول کو منایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں