531

چترال کے جنت نظیر وادی مڈک لشٹ میں پہلی بار سنوا سکینگ کا تین روزہ میلہ شروع/ضلع ناظم مہمان خصوصی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کے جنت نظیر وادی مڈک لشٹ میں پہلی بار سنوا سکینگ کا تین روزہ میلہ شروع ہوا۔ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ وادی مڈک لشٹ میں ہونے والے سہ روزہ سنواسکینگ سپورٹس فیسٹول کافیتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر شائقین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے منتظمین کومبادک دیتے ہوئے کہا کہ کہ انہوں نے چترال میں پہلی دفعہ سطح سمندرسے 9ہزارفٹ کی بلندی پرواقع مداک لشٹ میں سنوسپورٹ فیسٹول کاانعقادکرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال ضلعی حکومت صوبائی حکومت سے باہمی مشاورت کرکے اس فیسٹول کو بھی میگاایونٹ کے طورپرمنایاجائے گااوریوسی شیشی کوہ مداک لشٹ کے ان تنگ راستوں کی کشادگی کے لئے فوری طورپرلائحہ عمل طے کیاجائے گا۔تاکہ مدک لشٹ آنے والے ملکی اورغیرملکی سیاحوں کوتکلیف کاسامنانہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ مڈک لشٹ تحصیل دروش کے انتہائی شمال میں واقع ہے ۔گرمیوں میں یہاں کی موسم انتہائی پُرفضاہوتی ہے۔ہرے بھرے کھیت ،سرسبزپہاڑ،دلکش جنگل ،بہتے ہوئے دریا،بڑے بڑے گلیئشرزاس وادی کی خوبصورتی کونمایاں کرتے ہیں۔اورسردیوں میں جب یہ گاؤں برف کی سفیدچادراوڑتی ہے تواس کی خوبصورتی دوچندہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکینگ کے کھیل جوکئی پشتوں سے یہاں کھیلاجارہاہے باقاعدہ سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ مقامی سطح سے باہرنہیں نکلاہے،ضلعی حکومت ان کی سرپرستی کرکے اس ایونٹ سالانہ کی بنیادپرکرانے اورکامیاب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پرممبرتحصیل کونسل یوسی شیشی کوہ شیرنذیر،پریذیڈنٹ لوکل کونسل مس ولی ،سماجی کارکن حاجی انظرگل،وی سی ناظم مڈک لشٹ قاضی خورشید،وی سی ناظم شیشی کوہ عبدالقیوم اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ضلعی حکومت اورڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کاشکرگزارہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح بلاتعصب مڈک لشٹ کی ترقی میں اس باربھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ رہے اوراس ایونٹ کویہاں منعقدکرانے میں اہم کردارآداکیا ۔یہاں کے عوام پرامیدہیں کہ یہ ایونٹ مستقبل میںیہاں کے نوجوان کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی اورسیاحت کے حوالے سے چترال میں اورخصوصاًشیشی کوہ مڈ ک لشٹ کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے۔انہوں نے علاقے کے مسائل پرروشنی ڈالٹے ہوئے کہاکہ یہاں صرف ایک ڈسپنسری ہے جس میں صرف 160گھرانوں لئے دوائی کاکوٹہ جوکہ 60ء دھائی میں مختص ہواتھا۔اب تک اُسی حساب سے دیاجارہاہے ۔اب چونکہ مڈک لشٹ ہی کی آبادی پانچ ہزارنفوس سے بھی بڑھ گئی ہے اورآس پاس کے دیگردیہات بھی اسی ڈسپنسری سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔تویہ دوائی کاکوٹہ انتہائی کم ہے۔ضلع ناظم نے دوائی کاکوٹہ بڑھانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے پانچ لاکھ روپے کااعلان کیا۔
ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ محمد حشام الملک اورممبرڈسڑٹرکٹ  کونسل یوسی دورش شہزادہ خالدپرویز نے اس موقع پر کہا کہ اس کھیل کو بڑے پیمانے پر منانے کا پروگرام تھا مگر موسم نے ساتھ نہیں دیا اس لئے اسے مقامی طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل جمعہ کے روزسے اتوار تک جاری رہے گا اور اس میں مقامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تاہم مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے باہر سے بھی چند کھلاڑی آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ وادی مڈگلشٹ کے پہاڑی علاقہ قدرتی طور پر سنو سکینگ کیلئے نہایت موزوں ہے اور یہاں پہلے بھی مقامی لوگ سنو سکینگ کھیلتے تھے مگر اس بار اسے بڑے پیمانے پر کھیلنے کا پروگرام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں